انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کی مولانا عبدالرؤف کی وفات پر تعزیت

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کی مولانا عبدالرؤف کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹراحمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا غلام یاسین صدیقی، مولانا افتخار اللہ شاکرنے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آبادکے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرؤف کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پے درپے علماء حق کا دنیا سے چلے جانا کسی سانحہ سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف کی تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، قادیانیت کے علمی تعاقب، نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور دین کی اشاعت میں گذر ی مرحوم علم و تقویٰ اور پرہیز گاری میں اکابرین علماء دیوبند کی جیتی جاگتی تصویر تھے ان کی روشن زندگی اور عقیدہ ختم نبوت کے لیے بے مثال جدوجہد علماء اور مبلغین کے لیے مشعل راہ ہے دریں اثناء انہوں نے انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ سرگودھا کے صدر مولانا قاری وقار احمد عثمانی کے والد محترم رانا محمدصدیق کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -