تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں،علی زین

تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں،علی زین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی زین نے پنجاب کی جامعات میں گورنر پنجاب کی جانب سے ترجمہ کیساتھ قرآن پاک پڑھانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششیں قابل ستائش اور تاریخ ساز قدم ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں علی زین کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں قرآن کریم کے آفاقی و انقلابی پیغام کی تبلیغ و ترویج ناگزیر ہو چکی ہے۔

، ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کریم میں تدبر کیا جائے جو ابھی تک معاشرے میں رواج نہیں پا سکا، خصوصا جوانوں کی کتاب زندگی کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر ملکی این جی اوز کی بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہے، ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کے اذہان سے اسلامی اقدار کو ختم کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -