25جون تک بجٹ پر بجٹ،30جون کو منظور کیا جائیگا، پارلیمانی پارٹیوں کا اتفاق

25جون تک بجٹ پر بجٹ،30جون کو منظور کیا جائیگا، پارلیمانی پارٹیوں کا اتفاق

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پارلیمانی رہنماؤں نے قوم کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کر تے ہوئے وفاقی بجٹ کی منظوری کے لیے شیڈول پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، چوہدری طارق بشیر چیمہ، اسد عمر، وزیر مملکت علی محمد خان، پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر، اراکین قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، سردار اختر جان مینگل اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماء سید نوید قمر، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین، خواجہ محمد آصف اور اسعد محمود نے شرکت کی۔ پارلیمانی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محکمہ صحت کی جانب احتیاطی تدابیر اور دیگر صحت سے متعلق ایس او پیز پر پوری طرح سے عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مہلک بیماری کا پھیلاؤ تیز ی سے بڑھ رہا ہے۔ کمیٹی کے تما م اراکین پارلیمنٹ نے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس بات پراتفاق کیا کہ وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ اور اپنے خاندان کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔پارلیمانی رہنماؤں کو آگاہ کیا گیا کہ بجٹ پر عام بحث 40 گھنٹوں تک جاری رہے گی جس میں حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کی اسمبلی میں عددی تعداد کے مطابق بل ترتیب 21 گھنٹے 35 منٹ اور 18 گھنٹے اور 24 منٹ ملیں گے۔ بجٹ اجلاس کے شیڈول کے مطابق عام بحث 25 جون تک جاری رہے گی اور 26 جون، 2020 کو اسے سمیٹا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری کا عمل 30 جون کو فنانس بل پر غور اور اْسے پاس کرنے کے ساتھ اختتام پذیر گا۔

مزید :

صفحہ اول -