اسلامک لائیرز موومنٹ قانون کی علمبرداری میں کردار ادا کرے،ذکر اللہ مجاہد

اسلامک لائیرز موومنٹ قانون کی علمبرداری میں کردار ادا کرے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) ملک میں آئین اور قانون کی علمبرداری میں اپنا کردار ادا کرے۔نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کی ختم نبوت اور قرارداد مقاصد پر مشتمل آئینی اسلامی دفعات کا ہر صورت تحفظ کریں گے ان خیالات کا انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں صدر اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور نصراللہ اولکھ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور ڈاکٹر کلیم جاوید ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔
ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بدقسمتی سے ستر سالوں سے ملک میں آج تک قرآن و سنت کا نظام نافذنہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ملک و قوم بے پناہ مسائل کا شکار ہیں جن کا حل صرف قرآن و سنت کے نظام میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور وہ بنیاد ہے جس پر دین اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہے یہی وہ عقیدہ ہے جو جسد اسلام کی روح ہے اس کا تحفظ ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) عقیدہ ختم نبوت اور دیگر اسلامی دفعات کے تحفظ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی آرہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔