پارلیمنٹ ہاؤس،گیٹ نمبر 5 پرنصب سینیٹائزر گیٹ ایک ہفتے سے خراب

    پارلیمنٹ ہاؤس،گیٹ نمبر 5 پرنصب سینیٹائزر گیٹ ایک ہفتے سے خراب

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ ہاؤس میں گیٹ نمبر پانچ پر نصب کیا جانیوالا سینیٹائزر گیٹ گزشتہ ایک ہفتہ سے خراب ہے، سینکڑوں افراد کی مسلسل آمد و رفت سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کرونا کے کیس مزید بڑھنے لگ گئے ہیں دوسری جانب گیٹ پانچ پر چلنے والی لفٹ ایک رسک بن چکی ہیں اس حوالے سے ارباب اختیار کو اپیل کی جاتی ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں بجٹ سیشن شروع ہیں اور اس نازک صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

سینیٹائزر گیٹ

مزید :

صفحہ اول -