خیبرپختونخوا اسمبلی کے3 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت،15 کا منفی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے3 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت،15 کا منفی

  

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے تین اراکین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ڈپٹی سپیکر محمود جان نے 3 ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محمود جان نے کہا کہ حکومت نے اراکین اسمبلی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اسمبلی کے 18 اراکین کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ موصول ہونے والی رپورٹ میں 3 ارکان میں کورونا وائرس تشخیص کیا گیا ہے جبکہ 15 کے نتائج منفی آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ اجلاس میں وہ اراکین اسمبلی ہی شرکت کریں گے، جن کے کورونا ٹیسٹ منفی ہوں گے۔محمود جان نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام سیکریٹریز کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔

کورونا ٹیسٹ

مزید :

صفحہ اول -