سخت معاشی حالات کے باوجود جامع بجٹ بزدار حکومت کی کامیابی، فیاض الحسن چوہان

  سخت معاشی حالات کے باوجود جامع بجٹ بزدار حکومت کی کامیابی، فیاض الحسن ...

  

لاہور(این این آئی) پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، سخت معاشی حالات کے باوجود جامع میزانیہ بزدار حکومت کی کامیابی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ ٹیکسٹائل، لیدر، آئی ٹی، کیٹرنگ، گیسٹ ہاؤسز اور چھوٹے ہوٹلوں سمیت 20سے زائد سروسز پر ٹیکس 16فیصد سے 5فیصد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کورونا، ٹڈی دل اور متوقع سیلاب کی تناظر میں یہ ایک نہایت متوازن اور متناسب بجٹ ہے، تعلیم، صحت اور اے ڈی پی کو پچھلے سال سے زیادہ فنڈز دیئے گئے ہیں، عالمی و ملکی سطح پر سخت ترین معاشی حالات کے باوجود جامع بجٹ بزدار حکومت کی کامیابی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا موجودہ بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصد زیادہ ترقیاتی فنڈز رکھے گئے ہیں، پرائمری ہیلتھ کیئر کیلئے 135.9 ارب، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 148.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بزدار حکومت شروع دن سے ہی کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا رہی ہے، کفایت شعاری مہم کی مد میں نئی گاڑیوں کی خریداری کی 60فیصد درخواستیں مسترد کر کے ڈیڑھ ارب کی بچت کی گئی۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -