موجودہ حالات میں اللہ کی طرف رجو ع کرنیکی زیادہ ضرورت ہے،دردانہ صدیقی

موجودہ حالات میں اللہ کی طرف رجو ع کرنیکی زیادہ ضرورت ہے،دردانہ صدیقی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)موجودہ عالمی حالات رجوع الی اللہ کے متقاضی ہیں۔بحیثیت قوم انفرادی و اجتماعی سطح پر معاشرے کو اللہ کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالنا ہو گا،یہ بات جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ناظمات صوبہ و نگرانات مرکزی شعبہ جات  کے لیے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ دردانہ صدیقی نے بجٹ 2020 کو سودی معیشت کے ساتھ پیش کئے جانے کو لمحہء فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا نے پاکستانی عوام کو بھی معاشی و سماجی آزمائش سے دوچار کیا۔

 ہے جس میں حکومت کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -