پاکستان مالی شفافیت کے کم از کم معیار پرپورا نہیں اترتا، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (بیورو چیف) امریکہ نے کہا ہے پاکستان مالی شفافیت کے کم از کم معیار پر پورا نہ اترنے والے 76 ممالک میں شامل ہے۔ محکمہ خارجہ نے گزشتہ برس اس حوالے سے 141ممالک کے معاملات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستانی حکومت نے وفاقی بجٹ کے بارے میں دستاویزات اور معلومات کو مناسب طریقے سے عام کیا تاہم حکومت نے تمام قرضوں کے بارے میں ضروری معلومات کو پوری طرح ظاہر نہیں کیا جن میں چین کے ساتھ سی پیک کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لئے مخصوص فنڈ کے بارے میں پارلیمینٹ اور عوام کو مناسب طرح سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ جو دیگر 76 ممالک شفافیت کے کم از کم معیار پر پورا نہیں اترے ان میں چین، بنگلہ دیش اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ