فیصل ٹاؤن کے 3گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد، انتظامیہ متحرک

فیصل ٹاؤن کے 3گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد، انتظامیہ متحرک

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم فیلڈ میں ان ایکشن ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 115 مسلم ٹاؤن،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 210 فیصل ٹاؤن،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے موضع بوجھیکے،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے دورے کئے،اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ فیصل ٹاؤن میں 03 ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی، موقع پر تلف کروا دیا گیا۔ڈور مارکنگ، چھتوں کی مارکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ڈینگی آؤٹ ڈور اور ان ڈور کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ورکرز ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھیں اورسپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -