پیرا میڈکس کاکورونا ڈیوٹیو ں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

پیرا میڈکس کاکورونا ڈیوٹیو ں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن نے کورونا ڈیوٹی میں حفاظتی انتظامات ناکافی ہونے اور کئی کئی گھنٹے ڈیوٹی لینے سمیت اپنے حقوق کی بحالی کیلئے آج احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور کے صدر محمد ارشد بٹ نے کہا تمام تر خطرات کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت نرسزز کو مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں جس پرگرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کے تنویر بھٹی سمیت تمام عہدیداران کورونا کی ڈیوٹی میں حفاظتی انتظامات ناکافی ہونے کے باوجود شب و روز ایک کیے ہوئے ہیں،حکومت پنجاب کو پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل کو فی الفور حل کرنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -