عظمتِ دختر رسولؐ کی پاسبانی کا فریضہ ادا کرتے رہیں گے،اشرفجلالی

عظمتِ دختر رسولؐ کی پاسبانی کا فریضہ ادا کرتے رہیں گے،اشرفجلالی

  

لاہور (پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سیّدہ طیّبہ طاہرہ حضرت سیدہ فاطمہؓ کی عظمت و شان کے تحفظ کے سلسلہ میں ”سیدۃ النساء ؓکانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علامہ فرمان علی حیدری نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: عظمتِ دختر رسول ؐ اور چادر زہرا بتولؓ کی پاسبانی کا فریضہ ان شاء اللہ تعالیٰ آخری سانس تک ادا کرتے رہیں گے۔

تاجدار ختم نبوت حضرت محمد ؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک اہم طریقہ سیدہ فاطمہؓ کو خوش کرنا اور خوش رکھنا ہے۔ یہ شرف ہمارے لیے ذریعہ نجات ہے کہ ہماری گردنیں اور نگاہیں درِ بتول رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے آگے ادب و احترام سے جھکی ہوئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -