بھارتی فورسز کا دہلی میں دوسرے روز بھی پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ

    بھارتی فورسز کا دہلی میں دوسرے روز بھی پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت نے تمام سفارتی آداب اور معاہدوں کی دھجیاں بکھیر دیں،بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بھی پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کئے رکھا،اس حوالے سیترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کے ساتھ بھارتی حکومت کا رویہ عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی سفارت کاروں کو روزانہ کی بنیاد بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو پولیس کی طرف سے بھی دھمکایا جا رہا ہے،نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ان کی دفتری اور سفارتی ذمہ داریوں سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -