کورونا مریضوں کیلئے ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، ظفر مرزا

        کورونا مریضوں کیلئے ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے زیر استعمال جان بچانے وآلی ادویات کی زائد قیمت وصولی یا اس کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بیان میں کہا کہ ادویات کے انضباطی ادارے کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے استعمال کئے جانے والے ٹیکے جامع طریقہ کار کے تحت صرف تشویشناک حالت والے مریضوں میں تقسیم کئے جائیں گے تاکہ مختلف ہسپتالوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ٹیکوں کے لئے زائد قیمت وصول کئے جانے کی صورت میں ادویات کے انضباطی ادارے کو اس کے ٹال فری نمبر 0800-03727 پر آگاہ کیا جائے۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -