بھارت کشمیرمیں بچوں پر مظالم بند کر ے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    بھارت کشمیرمیں بچوں پر مظالم بند کر ے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  

نیو یارک (آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر جاری مظالم،چھرے والی بندوق کے استعمال اور انہیں غیرقانونی طورپر زیرحراست رکھنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔انتونیو گوتریس نے کہ کہ بھارت فوری طور پر ایسی کارروائیاں ختم کرے۔بچوں اور مسلح تنازع پر ایک سالانہ رپورٹ میں، جواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا کی جانب سے نیویارک میں جاری کی گئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی زیادہ تر شہادتیں دوران حراست تشدد،فائرنگ اور چھرے والی بندوق کے استعمال کے نتیجے میں ہوئیں۔سفارتکاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر لانے کے بھارتی جھوٹے بیانیے غلط ثابت کردیے ہیں اور متنازعہ علاقے میں اس کی عالمی انسانی قوانین، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس رپورٹ میں اس بات کا خیرمقدم اور اعتراف کیاہے کہ پاکستانی حکومت نے ملک میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے والے کارکنوں کے تحفظ کیلئے کوششیں کی ہیں۔

سیکرٹری یواین

مزید :

صفحہ اول -