وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار

  وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اور رہنما ایم کیو ایم امین الحق کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو اسلام آباد میں آئسولیٹ کر لیا۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ امین الحق نے عوام سے جلد صحت یابی کی دعا کیلئے اپیل کی۔ انہوں نے کہا خود کو پارلیمنٹ لاجز میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر اسمبلی سیشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ چند دن قبل امین الحق نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات بھی کی تھی۔

امین الحق

مزید :

صفحہ اول -