سی پیک کے تحت بجلی کے 2 ہزار میگاواٹ کے 2 پلانٹ مکمل ہو چکے، اسد عمر کا انکشاف

  سی پیک کے تحت بجلی کے 2 ہزار میگاواٹ کے 2 پلانٹ مکمل ہو چکے، اسد عمر کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ،اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن اسد عمر نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت اگلے سال ژوب سے کچلاک اور یارک سے ژوب سمیت تین بڑی سڑکوں کی تعمیر کوترقیاتی منصوبوں میں شامل کیاگیاہے،صوبے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے بجٹ میں مشترکہ طورپر110ارب روپے مختص کریں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے صوبوں سے کہا کہ وہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کے حصص کی مناسبت سے قبائلی علاقوں کی خصوصی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے آئندہ سال کے اپنے بجٹ میں سے مشترکہ طور پر 110ارب روپے مختص کریں۔ سی پیک کے تحت بجلی کی دو ہزار میگاواٹ صلاحیت کے حامل دو بڑے منصوبے اب مکمل ہو چکے ہیں اور اگلے سال کے ترقیاتی منصوبے میں ژوب سے کچلاک، یارِک سے ژوب اور برہان سے ہکلہ سمیت تین بڑی سڑکوں کے منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صوبوں سے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں (ڈی ایچ کیوز)کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے 50ارب روپے کی مساوی رقم فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -