ہاکی کو کھویا مقام دلوانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: آصف باجوہ

ہاکی کو کھویا مقام دلوانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: آصف باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے اور اس کی ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں فیڈریشن کی کوشش ہے کہ جس طرح سے ماضی میں قومی کھیل کو مقام حاصل تھا ایک مرتبہ دوبارہ اس کو وہ ہی مقام ملے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اس کومنظر عام پر لایا جارہا ہے کورونا کی وجہ سے دیگر کھیلوں کی طرح ہاکی کوبھی نقصان ہوا ہے جس کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا مقصد کھیل او ر کھلاڑی دونوں کی بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہے اور فیڈریشن سربراہ اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں آصف باوجو ہ نے کہا کہ کورونا کے باعث کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ان کے گھروں میں ہی لئے گئے جس کا مقصد ان کو کھیل سے دور ہونے کے باوجود فٹ رکھنا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دیں تاکہ جب ان کی کھیل میں واپسی ہو تو ان کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی کئی سیریز جو کھیلی جانی تھی متاثر ہوئیں ہیں مگر جب بھی کھیل میں ٹیم کی واپسی ہوگی امید ہے کہ وہ نئے جوش و جذبہ سے میدان میں اترے گی۔