عمراکمل کی بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے دربار پر حاضری

عمراکمل کی بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے دربار پر حاضری

  

پاکپتن (نمائندہ پاکستان)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر عمر اکمل مختصر نجی دورے پر پاکپتن آئے عمر اکمل نے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار اقدس پر حاضری دی اس موقع پر دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی اور دیوان فرید الدین مسعود چشتی بھی اُن کے ہمراہ تھے عمر اکمل نے تاریخی اولیاء مسجد میں نوافل ادا کیے ملک کی تعمیر و ترقی خوشحالی امن و امان اور کرونا وائرس وباء سے محفوظ رہنے کی خصوصی دعا کی دربار پر حاضری کے بعد دیوان فرید الدین مسعود چشتی نے اپنی رہائش گاہ پر عمر اکمل کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے عمر اکمل کے لیے دُعا کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -