حفیظ اور شعیب کے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلنے کے امکانات روشن

حفیظ اور شعیب کے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلنے کے امکانات روشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں سیریز کے لئے ایس او پی کے پیش نظر سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کے لئے بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔ 38 سالہ شعیب ملک اور 39 سالہ محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ پی سی بھی ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے دورہ انگلینڈ مخصوص ماحول میں ہو رہا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا تاہم روانگی سے قبل کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں اگر کوئی کھلاڑی کورونا مثبت آ گیا تو اس کے متبادل کھلاڑی کو انگلینڈ بھیجا جائے گا تاہم یہ بات حتمی ہے کہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد اگر کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تو اسے وہیں کورنٹین ہونا پڑے گا اورکسی بھی کھلاڑی کا متبادل پاکستان سے نہیں بلایا جائے گا۔اس صورتحال کے پیش نظر اگر کوئی ایساموقع آ گیا کہ ٹیسٹ سکواڈ کے لئے مجوزہ کھلاڑیوں میں سے کھلاڑی میسر نہ ہو ئے تو اس صورت میں سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ کنڈیشن تمام کھلاڑیوں کو پہلے سے بتا دی گئی لہذا 29 رکنی سکواڈ کے تمام کھلاڑی ہی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لئے یکساں میسر ہوں گے۔