صحتیاب افراد اپنے خون کاپلازمہ عطیہ کریں،گلوکارہ عروج

صحتیاب افراد اپنے خون کاپلازمہ عطیہ کریں،گلوکارہ عروج

  

لاہور(فلم رپورٹر)کرونا سے صحتیاب افراد اپنے خون کاپلازمہ عطیہ کردیں تو ایک ہفتہ میں بیماری کا گراف چند سوافراد پر آسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار ہوسٹ وگلوکارہ عروج علی نے کرونا وبا ء سے نجات پانے والے افراد کے بارے میں کیا۔عروج علی نے کہاکہ پاکستان میں کرونا سے صحتیاب 50 ہزار سے زائد افرادہیں جو اپنے خون کی ایک بوتل عطیہ کردیں تو ایک ہفتہ میں بیماری کا گراف چند سو افراد پر آ سکتا ہے اور ان کا یہ عطیہ بنی نوع انسان کے لیئے ایک جہاد سے کم نہ ہوگا۔گلوکارہ نے کہا کہ ہم سب اپنے جاننے والے افراد جو صحتیاب ہوگئے ہیں ان کو خون کا عطیہ دینے پر راضی کریں تاکہ اس موذی مرض میں مبتلا افراد اس وباء سے فوری چھٹکارا پائیں۔

عروج علی نے مذید کہاکہ یہ کوئی سیاسی یا مذہبی اپیل نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شہری کی ذات کے تحفظ کی ضرورت ہے ان کاایک خون کا عطیہ 2 بیماروں کی شفایابی کا ذریعہ بنتا ہے۔

مزید :

کلچر -