کورونا وائرس، بلقیس اور عبد الرزاق داؤد فاؤنڈیشن امدادی کوششوں میں متحرک

کورونا وائرس، بلقیس اور عبد الرزاق داؤد فاؤنڈیشن امدادی کوششوں میں متحرک

  

کراچی (پ ر) پاکستان اس وقت کورونا وائرس کے وبائی مرض کا مقابلہ کر رہا ہے، بلقیس اور عبد الرزاق داؤد فاؤنڈیشن (BARD) اپنے بنیادی کام کے علاوہ پاکستان کے عوام کو اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن تعاون اور کوشش کی پیشکش کر رہا ہے جس میں امدادی سامان کے علاوہ دوسرے ذرائع بشمول راشن بیگ کی تقسیم شامل ہے۔ وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، BARD فاؤنڈیشن نے بیج کی خریداری کیلئے کچھ رقم جمع کرنے کیلئے فنڈ زاکٹھا کرنے کی مہم کامیابی کے ساتھ چلائی۔ یہ مہم بہت کامیاب رہی جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے معاشرتی طور پر ذمہ دار ڈونرز نے BARDکو اپنے مقصد کے حصول کیلئے بڑھ چڑھ کر مدد فراہم کی۔ BARDکے مطابق اس مہم کی کامیابی ان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ BARDفاؤنڈیشن نے شرکت گاہ، الخدمت فاؤنڈیشن، LUMS، اخوت، سیلانی ویلفیئر فنڈ، MRDOاور کرن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اقلیتی برادریوں سمیت 4500سے زائد خاندانوں کو کھاناوراشن تقسیم کیا، فرنٹ لائن ہیروز کو 1000سے زائد حفاظتی سامان (PPE)اور ماسک پہنچائے، مختلف اسپتالوں میں جراثیم کش اسپرے بھی کرائے گئے۔ یہ کاوشیں پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ضرورت کے وقت لوگوں کو بروقت مدد حاصل ہو سکے۔

اس موقع پر BARDفاؤنڈیشن کی ایگزیکٹیو ممبر حبا داؤد کا کہنا تھا کہ ہم تعاون کرنے پر تمام ڈونرز اور شراکت داروں کے مشکور ہیں۔ آپ کی مہربانی نے بے شمار زندگیوں پر مثبت اثر مرتب ہوا۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ہماری مشترکہ کاوشیں معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقات کی مدد اور انہیں فائدہ پہنچا سکے، اسی کے ساتھ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ یہ بحران جلد ہی ختم ہوجائے گا، اور ہم سب اس وباء سے صحت مند اور محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ BARD فاؤنڈیشن اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پیرا میڈیکس کا شہریوں کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر مددفراہم کرنے کے عزم اور رضاکارانہ جذبہ کی تعریف کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -