لیسکوکا دیپالپور سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن

لیسکوکا دیپالپور سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای اوکاڑہ اللہ یار خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ڈی او دیپالپور طارق بشیرکے مطابق کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے رتہ کھنہ روڈ، کھرک سنگھ، فضل الٰہی کالونی، خلیل آباد کالونی اور ڈھولہ پختہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل356کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ06 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ڈی او طارق بشیر کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 04میٹر ڈائریکٹ سپلائی،01میٹر ریورس اور01میٹر سوئچ سسٹم کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے12,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کامرس -