پولیس لائنز سے رات کو بغیر اجازت جانے پر خاتون کا نسٹیبل کا جواب جمع

پولیس لائنز سے رات کو بغیر اجازت جانے پر خاتون کا نسٹیبل کا جواب جمع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)خاتون کانسٹیبل وفا توقیر پررات کوپولیس لائن سے باہر جانے کے الزام کے جواب میں خاتون کانسٹیبل کی والدہ نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کے پاس بیان حلفی جمع کرادیاگیاجس میں استدعا کی ہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر میری بیٹی وفا توقیر کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے، جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،کانسٹیبل فرحت گلناز اور محرر ساجدہ نے اعلیٰ پولیس حکام کے سامنے الزام لگایا تھا کہ کانسٹیبل وفاتوقیر رات کو پولیس لائن سے باہر چلی جاتی ہے،وفا توقیر کی والدہ نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی کبھی بغیر اجازت پولیس لائن سے باہر نہیں گئی،وہ پولیس لائن سے سیدھا گھر آتی ہے،کانسٹیبل فرخت گلناز اور محرر ساجدہ نے میری بیٹی کو بدنامی کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

علاقائی -