ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے چارج سنبھال لیا

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے چارج سنبھال لیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایس ایس پی ڈسپلن آپریشنزعبادت نثار،ایس پی سکیورٹی بلال ظفر و دیگر افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا استقبال کیا۔ایس ایس پی عبادت نثار،پولیس افسران اور سٹاف نے اشفاق خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی اہم ذمہ داری دوبارہ سونپی جانا باعث اعزاز ہے۔

موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا چیلنج شہریوں کو کورونا وباسے محفوظ رکھنا ہے لاہور پولیس مارکیٹوں،بازاروں و دیگر مقامات پر کورونا سے متعلقہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرامد کروائی گی جبکہ پولیس فورس کی کورونا وبا سے حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ ہماری اولین ترجیح ہے لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

مزید :

علاقائی -