پولیس نے سنگین واردات میں ملوث 2ملزموں کو گرفتارکرلیا

  پولیس نے سنگین واردات میں ملوث 2ملزموں کو گرفتارکرلیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی۔سنگین واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران ایک ماہ قبل شہری زین العابدین کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 2 ملزمان ناصر جٹ اور یاسر جٹ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق مقتول زین العابدین نے ناصر جٹ اور یاسر جٹ سے اپنے جانوروں کے لیے 8 ہزار روپے کا چارہ خریدا تھا اس دوران ملزمان نے ریٹ کے معمولی تنازع اور تلخ کلامی کی رنجش پر مقتول زین العابدین کو سر میں فائرمار کر کے قتل کر دیاتھا۔ جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -