کاہنہ، ٹرالر ہائی وولیٹج تاروں سے ٹکراگیا، ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

کاہنہ، ٹرالر ہائی وولیٹج تاروں سے ٹکراگیا، ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں ٹرالر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 25سالہ ڈرائیور جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ کاچھا روڈ انڈسٹریل ایریا میں کنٹینر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرالر کو آگ لگ گئی آتشزدگی اور کرنٹ کے باعث ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ہیلپرنے کود کر جان بچا لی۔ جاں بحق ہونے والے25 سالہ ڈرائیور کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی

مزید :

علاقائی -