اقبال ٹاون ڈویژن سے7روز میں 197ملزم گرفتار،پولیس

اقبال ٹاون ڈویژن سے7روز میں 197ملزم گرفتار،پولیس

  

لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاون ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 194 ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے15پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 ملزمان کو گرفتار کر کے سے 02 کلو 640گرام چرس اور 126 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران 27 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے برآمدکرلئے۔

چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب49اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر70ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -