کورونا سے صحت یاب ہونیوالے پولیس ملازمین میں امدادی رقم تقسیم

کورونا سے صحت یاب ہونیوالے پولیس ملازمین میں امدادی رقم تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ محاذ پر ڈٹ جانے والے اہلکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سی سی پی او آفس میں منعقد کی گئی۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے چیک تقسیم کئے۔کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے 127 اہلکاروں میں فی کس 25'25 ہزار مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے خود کورونا کی شکار ہوئی۔

، لاہور پولیس کے 127 اہلکار مکمل صحتیاب ہوکر دوبارہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، لاہور پولیس کے 196 اہلکار و افسران قرنطینہ ہیں، ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھاکہ کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے 8 اہلکار اس وباء کا شکار ہوئے، ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اہلکاروں کو کورونا ٹیسٹ سمیت تمام طبعی معاملات میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سی سی پی او لاہور نے صحتیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں کو کورونا وباء میں مبتلا شہریوں کو پلازمہ ڈونیٹ کرنے کی بھی ہدایت کر دی.

مزید :

علاقائی -