سبز ہ زار، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٍ ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا اور دوسرا فرار ہو گیا۔ شہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار جی بلاک کے علاقہ دو ڈاکو ایک ریڑھی والے سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ڈولفن پولیس کے اہلکار وں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ غازی آباد میں ڈاکووں نے حبیب کے گھر سے 6لاکھ 15ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سمن آباد میں ڈاکووں نے طارق کے گھر سے 5لاکھ 45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کوٹ لکھپت میں ڈاکووں نے حفیظ کے گھر سے2لاکھ30ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ راوی روڈ میں ڈاکووں نے حنان کے گھر سے2لاکھ 10ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شالیمار میں ڈاکووں نے ریاض کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نشتر کالونی میں ڈاکووں نے پان شاپ سے 45نقدی اور سگریٹ لوٹ لیے۔جوہر ٹاون میں ڈاکووں نے فرید سے 55ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے احمد سے12 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ گڑھی شاہو اور ہنجروال سے گاڑیاں۔ غالب مارکیٹ،وحدت کالونی اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔