تکذیب نکاح کی اپیل،اداکارہ میرا کے والدکی دستاویزی شہادت جمع

تکذیب نکاح کی اپیل،اداکارہ میرا کے والدکی دستاویزی شہادت جمع

  

لاہور(نامہ نگار)اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل میں ان کے والد دستاویزی شہادت جمع کروا دی ہے، عدالت نے وکلا ء کو آئندہ سماعت پربحث کے لئے طلب کرلیاہے،گزشتہ روزعدالت کے روبرو ادکارہ میرا کے والد نے دستاویزی شہادت جمع کروائی ہے جس میں کہا گیاہے کہ عتیق الرحمن ان کی بیٹی اداکارہ میراکو کافی عرصے سے ہراساں کررہا ہے،ان کی بیٹی نے عتیق الرحمن سے نکاح نہیں کیا،عدالت کو جعلی تصاویر دکھا کر گمراہ کررہا ہے۔بیٹی پاکستان کی مشہور فلم سٹار ہے،عتیق الرحمان جھوٹی شہادت چاہتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔

،یادرہے کہ فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان کو ادکارہ میراکا شوہر قرار دیا تھا جس کو اداکارہ میرا نے سیشن عدالت میں چیلنج کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -