جماعت الدعوۃ کے عبدالرحمان مکی، یحییٰ عزیز، عبدلاسلام، ظفراقبال کیخلاف بیانات قلمبند

جماعت الدعوۃ کے عبدالرحمان مکی، یحییٰ عزیز، عبدلاسلام، ظفراقبال کیخلاف ...

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جماعت الدعوۃ کے عبد الرحمان مکی،یحیی عزیز،عبدلاسلام اور ملک ظفر اقبال کے خلاف پراسیکیوشن کے 9 گواہوں نے اپنے مکمل بیانات قلمبند کرا دیئے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج 17جون تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے انہیں طلب کرلیاہے،انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین نے مقدمہ نمبر 20/19 پر دوران ٹرائل بیانات قلمبند کئے،ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ اور دہشت گروں کی مالی معاونت کے الزام میں سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کررکھاہے،گزشتہ روز ملزموں کوسخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا۔

،یادرہے کہ اس سے قبل حافظ سعید کو دو مقدمات میں انسداد دہشت گری عدالت سزا سنا چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -