کورونا متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاو ن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ پولیس افسران کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی ہدایات کے مطابق لاک ڈاو ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت شہر کے 32 مختلف پوائنٹس پر لاک ڈاو ن کے تحت پولیس ناکے لگائے جائیں گے۔لاہور پولیس کے 03ہزار سے زائدپولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔پولیس کے حفاظتی اقدامات لوگوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہیں،شہریوں کاتعاون درکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مخصوص ایریاز میں لاک ڈاو ن سٹریٹیجی بارے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
ایس ایس پی ڈسپلن/آپریشنز عبادت نثار،سی ٹی او لاہورسید حماد عابد، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر،ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر،ایس پی اینٹی رائٹ فورس/ ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ،ایس پی وی وی آئی پی ابرارخلیل بھی اس موقع پر موجودتھے۔اجلاس میں مخصوص علاقوں میں لاک ڈاو ¿ن کے دوران ممکنہ درپیش چیلنجز، آپریشنل سٹریٹیجی اور لاجسٹکس بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسپلن/آپریشنز عبادت نثارنے ڈی آئی جی آپریشنز کو لاک ڈاون کے حوالے سے پلان آف ایکشن بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ تمام لاجسٹک انتظامات قبل از وقت مکمل کر لئے جائیں۔سٹی ڈویڑن کے 05، کینٹ کے 12، ماڈل ٹاو ن کے 05،اقبال ٹاو ¿ن کے 04، صدر کے05 جبکہ سول لائنز ڈویڑن کے 01 علاقہ میں لاک ڈاو ¿ن ہوگا۔اشفاق خان نے کہا کہ لاک ڈاو ن علاقوں میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ماسک، حفاظتی لباس، گلوز، سینیٹائزر اور فیس شیلڈز فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، ٹریفک اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور مشاورت اور معاونت سے لاک ڈاون یقینی بنائیں گے۔اشفاق خان نے کہا کہ لاک ڈاو ن ایریاز کے رہائشی کورونا خطرات کے پیش نظر غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں۔