ایڈیشنل سیشن جج ناصر علی بخاری کے سٹینو گرافربھی کوروناکا شکار

  ایڈیشنل سیشن جج ناصر علی بخاری کے سٹینو گرافربھی کوروناکا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ناصر علی بخاری کے سٹینو گرافر منظور حسین بھی کورونا کا شکار ہوگئے،فاضل جج کی عدالت کو مکمل سیل کردیا گیاہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرسٹینو گرافر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا،فاضل جج نے تمام عدالتی عملے کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں،علامات ظاہر ہونے پر مذکورہ عدالتی اہلکار نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا۔

،یادرہے کہ اس سے قبل بھی متعدد عدالتی عملہ کرونا وائرس کا شکار ہوچکاہے۔

مزید :

علاقائی -