چائے کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 50سالہ شخص جھلس گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں دکان میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 50سالہ شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے روہی نالہ کے قریب چائے کی دکان میں سلنڈر دھماکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ کے بعد چائے کے دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان مالک عبدالستار جھلس کر زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔