پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 694 ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 694 ٹریفک حادثات

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 694 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔حادثات میں 392 افراد شدید، 328 معمولی زخمی ہوئے۔ حادثات میں 66 فیصد تعدادموٹر سائیکل سواروں کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 291 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 15 مسافر 334 اور 107 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 141 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 136 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 65 حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 61 حادثات میں 72 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 732 متاثرین میں 619 مرد اور 113 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 132 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور416افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ184زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 584موٹر سائیکلز،76آٹو رکشے،76موٹر کاریں،31وین02مسافربسیں،29ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -