شادباغ میں گھر سے امریکہ پلٹ شخص کی لاش برآمد

شادباغ میں گھر سے امریکہ پلٹ شخص کی لاش برآمد

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)شادباغ کے علاقہ میں گھر سے امریکہ پلٹ شخص ک لاش برآمد۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔۔بتایا کہ مقتول چالیس سال سے امریکہ میں رہائش پذیرتھا اور کچھ عرصہ قبل وہ امریکہ سے کسی وجہ سے ڈیورٹ ہوگیا تھااورشادباغ کے علاقے میں رہتا تھا۔گزشتہ روز گھر میں بدبو پھیلنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی۔متوفی کو ایک ہفتہ قبل قتل کیا گیاتھا۔پولیس کے مطابق مقتول کا خاندان امریکہ میں رہائش پذیر ہے۔تاہم پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد مذید حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -