قومی اداروں کی تضحیک، فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کا جواب جمع

قومی اداروں کی تضحیک، فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کا ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قومی اداروں کی تضحیک کرنے پرپی ٹی آئی کے رہنمااوروفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرپولیس کی جانب سے جواب داخل کردیاگیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج عمران شیخ نے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے 13 جولائی کو طلب کرلیاہے۔عدالت سے استدعاہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔

درخواست گزار رانا نعمان نے اپنے وکیل مدثر چودھری کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی،حکومتی وزیر فیصل واڈا کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے،تھانہ پرانی انار کلی میں ملکی سالمیت اور اداروں کو بدنام کرنے کے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی،

مزید :

علاقائی -