بینک ڈیفالٹرکیس، نواز شریف کے 5کزنوں کو عدالت پیش ہونے کا حکم

بینک ڈیفالٹرکیس، نواز شریف کے 5کزنوں کو عدالت پیش ہونے کا حکم

  

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے 5کزنوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرانہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے،بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بینکوں کی درخواستوں پر سماعت کی، گزشتہ روزکورونا وائرس کے باعث میاں نواز شریف کے کزن عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے میاں نواز شریف کے کزنوں میاں جاوید شفیع،طارق شفیع،زاہد شفیع،میاں شاہد شفیع کو گزشتہ روز طلب کررکھا تھا،ملزموں کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی، درخواست میں سابق وزیر اعظم کے کزن میاں طارق شفیع اورجاوید شفیع سمیت دیگر کو اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر ملز میں ملوث کیاگیاہے،درخواست گزار بینکوں نے موقف اختیار کیا کہ اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا۔قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کردیئے۔

بینکوں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -