کینال روڈ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2مزید ملزم گرفتار

کینال روڈ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2مزید ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس کے مطابق کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، کینال روڈ پر گھڑ دوڑ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس کا مزید کہنا تھا کہ قانون شکنی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جارہی ہے. دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -