مصطفی ٹاؤن کے قریب نہر سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد

مصطفی ٹاؤن کے قریب نہر سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں نہر سے 35سالہ شخص کی ہاتھ پاوں بندھی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاو ن کے علاقے ٹھوکر چوک نہر میں بوری سے شدید تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بوری کھولی تو اس میں سے 35 سالہ نامعلوم شخص ہاتھ پاوں بندی لاش پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی جسے پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش چند روز پرانی ہے مقتول کو بے دردی سے قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے نہر میں پھینکی گئی ہے

مزید :

علاقائی -