فیروز والہ،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق،5 زخمی

فیروز والہ،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق،5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نوجوان شاہد علی شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -