آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملت پارک کے علاقہ میں واقعہ نہاری کی دکان میں آگ لگ گی، لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا، دوسری جانب ہر بنس پورہ کے علاقہ میں سکریپ کی دکان میں آگ لگی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پر لگنے والی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

مزید :

علاقائی -