فیروزوالہ، وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، مزاحمت پر تشدد

فیروزوالہ، وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، مزاحمت پر تشدد

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) شاہدرہ فیکٹری ایریااورفیروزوالہ اورمریدکے میں جگہ جگہ ڈکیتیاں،ڈاکووں کی لوٹ مار،مزاحمت پرشہریوں پرتشدد،ڈاکوزیورات نقدی گاڑیاں اورموبائل لے گئے۔بتایاگیاہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کی آبادی لاریکس کالونی میں دن دہاڑے تین موٹرسائیکل سوارڈاکووں نے بیوٹی پارلرمیں گھس کی اسکی مالکہ شازیہ بی بی سے سات لاکھ کے زیورات نقدی اورگاہکوں سے نقدی بھی چھین لی۔امامیہ کالونی مین بازار میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سواروں کو روک کر لوٹ لیا بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری آصف علی اور اس کے ساتھی سے ڈاکو 9 لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔

ڈاکوؤں نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں ڈاکٹر محمد جمیل کو روک کر لوٹ لیا مزاحمت کرنے پر اسے زخمی کر دیا ڈاکو نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

مزید :

علاقائی -