نارتھ ناظم آباد میں گاڑیاں چھیننے والے 4 ملزمان گرفتار

نارتھ ناظم آباد میں گاڑیاں چھیننے والے 4 ملزمان گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے گاڑیاں کرائے پر لینے کے بعد چھیننے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی اے وی ایل سی سرفراز نواز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزموں سے 2 کاریں، موبائل فونز اور 3 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔ملزمان کا گروہ 2 ٹیموں پر مشتمل تھا، پہلی ٹیم جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں مختلف علاقوں سے گاڑیاں کرائے پر لے جاتے تھے جس کے بعد ملزمان کی دوسری ٹیم گاڑی پہلی ٹیم کی اطلاع پر چھین کر لے جاتی تھی۔گاڑی کرائے پر لینے والی ٹیم کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ گاڑیاں چھیننے والی ٹیم کا تعلق گھگھر پھاٹک سے ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وزیر، راہب،شاہ مراد اور حاجی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -