کورونا سے صحتیاب پلازمہ کا عطیہ کریں، مفتی محمدنعیم

کورونا سے صحتیاب پلازمہ کا عطیہ کریں، مفتی محمدنعیم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا سے صحتیاب پلازمہ کا عطیہ دیں،خون کاعطیہ دینا توجائز ہے، مگر خون کامعاوضہ لینادرست نہیں ہے،پلازما بیچنا غیر شرعی اور غیر انسانی عمل ہے اس سے اجتناب کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ سے جاری بیان میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کیا۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط سے بہتر کوئی بھی چیز نہیں ہے، عوام الناس اور خواص دونوں کیلئے ضروری ہے وہ احتیاط کے ذریعے کورونا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بچانے کی فکر کریں،انہوں نے کہاکہ دنیا کورونا کی وباء سے جھٹکارہ حاصل کررہی ہے جبکہ وطن عزیز میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جس کی سب سے بڑی وجہ کورونا کی وباء کو سنجیدہ نہ لینا اور بے احتیاطی کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ کرونا سے صحتیاب ہوئے ہیں وہ اللہ کی بارگاہ میں شکر بجا لائیں اور بطور شکرانا پلازمہ کا عطیہ دیکر دوسری زندگیاں بچانے کے ثواب میں حصہ ڈالیں، انہوں نے کہاکہ اس وبائی اور غیر یقینی صورتحال میں بھی مریض کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر پلازما بیچا جارہاہے جو اخلاقی اور معاشرتی گراوٹ کی بدترین مثال ہے،انہوں نے کہاکہ شریعت نے خون کا عطیہ دینا جائزقرار دیا اس کی فروخت حرام ہے اس لیے پلازما کی فروخت حرام ہے ایسا کرنا اخلاقی طور پر بھی درست نہیں ہے

مزید :

صفحہ آخر -