جانور وں پر رحم عمدہ اور ثواب کا کام ہے،علامہ الیاس قادری

جانور وں پر رحم عمدہ اور ثواب کا کام ہے،علامہ الیاس قادری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ جانوروں پر رحم کرنا بڑا عمدہ اور ثواب کا کام ہے،جانور اپنی تکلیف کا اظہار نہیں کرپاتے۔اگر انسان بیہوش ہوجائے تو لوگوں کا رش لگ جاتا ہے اور اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے البتہ جانور پڑا ہو تو اس کو کوئی نہیں پوچھتا،جانور اگر روڈ پر کسی گاڑی کی زد میں آجائے تو اس کو کوئی نہیں اٹھاتا اس تڑپتے جانور پر گاڑیا ں چڑھ رہی ہوتی ہیں۔جانور وں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے،بچے جانور وں کو طرح طرح سے تکلیفیں پہنچاتے ہیں یہ ظلم ہے،کیڑوں کو مارنا گناہ ہے،کیڑے اللہ عزوجل کا کثرت سے ذکر کرتے ہیں اگر کیڑے نقصان پہنچائیں تو مار سکتے ہیں بلاوجہ انہیں نہ مارا جائے۔حضرت سلیمان علیہ السلام جانوروں کی زبان سمجھتے تھے اور اپنی نگاہ نبوت سے جانوروں کے حالات سے بھی واقف تھے۔ ایک شخص نے سخت پیاسے کتے کو پانی پلایا تو اس کی مغفرت ہوگئی۔

مزید :

صفحہ آخر -