ولی بابر قتل کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ولی بابر قتل کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس کے ملزم کامران عرف ذیشان کو پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے سماعت کی۔عدالت نے ملزم کو 30 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے تفتیشی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کامران عرف ذیشان ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ ہے۔پولیس کے تفتیشی افسر نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کا ریمانڈ دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں لیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -