کریم نے ریجن میں سپر ایپ متعارف کردی

کریم نے ریجن میں سپر ایپ متعارف کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)کریم، مراکش سے پاکستان تک تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرنے والا ریجن کا اہم انٹرنیٹ پلیٹ فارم ہے اوراب ریجن کی پہلی روزمرہ کی سپر ایپ (Super App)بن گئی ہے۔بطور ایک سپر ایپ، کریم اپنی سواری کے بنیادی کاروبار کے ساتھ متعدد خدمات بھی فراہم کرے گی۔ جون 2020کے اختتام تک، کریم کے 13ممالک میں 100سے زائد شہروں کے33ملین رجسٹرڈ صارفین اور 1.7ملین کپتانوں کیلئے توسیع شدہ خدمات فراہم ہو گی۔ ٍکریم نے اپنے بنیادی کاروبار میں توسیع کرتے ہوئے2019میں پہلے کھانے کی ترسیل شروع کی اور اب تین شعبوں میں خدمات فراہم کیں جارہی ہیں۔ جن میں لوگوں کی موبیلٹی، چیزوں کی ترسیل اور رقم کی منتقلی شامل ہے۔ اس موقع پر کریم کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مدثر شیخا کا کہنا تھا کہ حالیہ صارفین کو آف لائن سے آن لائن منتقل کرنا اہم سنگ میل ہے اور موجودہ عالمی وبائی بیماری کے دور میں ڈیجیٹل منتقلی کو اپنانے میں فروغ دے رہی ہے، خاص طور پر ڈلیوری اور ادائیگی میں۔ کریم سپر ایپ(Super App) لوگوں کی لازمی روزمرہ کی خدمات کو ایک جگہ جمع کرکے ایک ہی سائن آن اور مربوط ادائیگی کے نظام کے ذریعہ اس تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانے کی حمایت کرتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اپنی مصنوعات اور خدمات کومقامی ضروریات کے مطابق بنا رہے ہیں تاکہ مصروف زندگی گزارنے والے افراد خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں جو ان کیلئے اہم ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -