قومی وطن پارٹی وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے،نعیم اشرف

  قومی وطن پارٹی وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے،نعیم اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)قومی وطن پارٹی کے رہنما اور صوبائی وائس چیئرمین نعیم اشرف درانی نے کہا ہماری پارٹی وفاقی حکومت کے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ہے، یہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے۔ وفاقی بجٹ میں عوام دشمن ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، اس بجٹ سے عوام کی زندگی مین کوئی بہتری نہیں آئے گی.۔موجودہ وفاقی حکومت نے انتخابات سے قبل نئے پاکستان کا جو نعرہ لگایا تھا وہ حکومت حاصل کرنے کے بعد نعرہ فلاپ اور ختم ہو گیا ہے، نیا پاکستان تو دور کی بات پرانے پاکستان کے مسائل حل کرنے میں بھی وفاقی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت موجودہ مالی سال میں ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ پی ٹی آء کے ذمہ دار حلقے انتخابات سے قبل نعرے لگاتے تھے کہ ہم کشکول توڑ دیں گے۔ بھوکے مر جائیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ ان نعروں کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نہ صرف آئی ایم ایف کے پاس گئی بلکہ وہ ریونیو میں اضافے کے بجائے قرضے کے حصول کے لیے دوست ممالک سے رجوع بھی کر رہی ہے۔ جب تک ملک میں جمہوری استحکام حاصل نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وفاقی حکومت اس وقت کارکردگی کی طرف توجہ کے بجائے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ قومی وطن پارٹی کی قیادت غیر جمہوری عمل کے ہمیشہ مخالف رہی ہے۔ اگر تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ملک کی معاشی صورت حال کی بہتری کے لیے اپوزیشن کا تعاون حاصل کرے گی تو قومی وطن پارٹی ملک کی ترقی کے حوالے سے جمہوری انداز میں تعاون کرے گی۔ نعیم درانی نے کہا کہ وفاق نے سندھ حکومت کو اب تک 120 بلین روپے جو ادا کرنے تھے ابھی تک ادا نہیں کیے ہیں جسکی وجہ سندھ حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -